اتنی دیر کوئی کرتا ھے
جتنی تم نےکر دی ھے
رستہ تکتےتکتے
اپنی عمرتمام تمام ہوئی
سحر گئی پھر شام آئی
جب شام ڈھلی تو رات آئی
کتنےموسم آئے
کتنے موسم آ کرچلے گئے
لیکن دل آنگن میں آنے والے
موسم ٹھہر گئے
اس برکھا کی بدلی نے
پت جھڑ کی بارش کر دی ھے
اتنی دیر کوئی کرتا ھے جتنی تم نے کر دی