"خاموشی بہترین عبادت ہے "
ہم وہ قوم ہیں جو اتنی مصروف ہو چکے ہیں کہ ہمارے پاس لمحہ بھر کا وقت نہیں ہے اور وہ قومیں کامیاب ہو جاتی ہیں جو انتھک محنت کرتی لیکن پاکستانی قوم محنت تو کررہی ہے مگر اپنا کیرئر بنانے کے بجائے دوسروں کے عیب ڈھونڈنے میں اور اب اس کام میں ہم اتنے ماہر ہو چکے ہیں کہ پوری دنیا میں ہمارا ثانی کوئی نہیں یعنی جب تک ہم اگلے انسان کی پیدائش سے لے کر اسکی وفات تک اسے بالکل ننگا نہ کر دیں ہمیں چین نہیں آتا اور ہماری ناکامی کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم اگلے انسان کی خوبیاں ڈھونڈنے کی بجائے اسکے عیب نچوڑتے ہیں اسکی بھلائیوں کو نظر انداز کر کے اس کی خامیوں کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں ہم بحیثیت پاکستانی وہ قوم بن چکے ہیں جو کہ ایک فضول تر چیز کو مشہور کرنے میں دیر نہیں لگاتے اور کسی کی پرسنل زندگی کو خراب کرنا تو کوئی ہم سے سیکھے یار میں خدا کا واسطہ دیتا ہوں کہ چھوڑ دو یہ سب کچھ ، چھوڑ دو لوگوں کو انکے حال پر چھوڑ دو معاشرے میں شر ، فساد، فتنہ پھیلانا اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنا ایسا نہ ہو کہ ادھر تو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہو اور اوپر والا وہی چال تمہارے ساتھ چل رہا ہو اور بیشک وہ سب سے عمدہ چال چلنے والا ہے لہذا ڈرو اس وقت سے جب سب کے اعمال نامے کھولے جائیں گے اور اللّٰہ ان لوگوں کی پردہ پوشی کرے گا جو دوسروں کے عیبوں کی پردہ پوشی کرتے ہیں خدا ایسے لوگوں کو ھدایت دے جو راہ راست سے بھٹک چکے ہیں
کسی شاعر نے اپنی زندگی کا نچوڑ بیان کیا ہے :
بشر میں ہزار خامی اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا
کسی بشر کا جو راز پاؤ یا عیب دیکھو تو چپ ہی رہنا
اگر منادی کو لوگ آئیں تمہیں کریدیں تمہیں منائیں تمہاری ہستی کے گیت گائیں
تمہیں کہیں کہ بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو تو چپ ہی رہنا